ایرانی بحریہ کے جوان اپنی سرزمین کے محافظ ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459458-ایرانی_بحریہ_کے_جوان_اپنی_سرزمین_کے_محافظ_ہیں_ایرانی_وزیر_خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کے جوان نہ صرف سرحدوں کے قریب بلکہ دنیا بھر میں جہاں بھی جاتے ہیں سرزمین ایران کی حفاظت کا مشن انجام دیتے ہیں۔
(last modified 2026-11-29T09:29:48+00:00 )
Nov ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۲:۵۹ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ کے جوان اپنی سرزمین کے محافظ ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کے جوان نہ صرف سرحدوں کے قریب بلکہ دنیا بھر میں جہاں بھی جاتے ہیں سرزمین ایران کی حفاظت کا مشن انجام دیتے ہیں۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یوم بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں سید عباس عراقچی نے بحریہ کے شہدا، خاص طور سے بحری جہاز دنا کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سلامتی کی حفاظت جانوں کی قربانی دے کر کی جاتی ہے۔

حالیہ چالیس روزہ جنگ اور اس کے بعد کے دور میں، خلیج فارس اور اسٹریٹجک 'آبنائے ہرمز' کی، جو ایران کی قومی سلامتی اور مفادات کے لیے ایک انتہائی اہم مرکز ہے، دانشمندانہ اور مؤثر حفاظت نے ملک کی بحری طاقت کو مستحکم رکھنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

سید عباس عراقچی نے یومِ بحریہ کے موقع پر بحریہ کے سربراہ، افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ میں ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel