Dec ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • یمنی عوام مذاکراتی عمل کے ذریعے اپنے مسائل حل کرنے کی توانائی رکھتے ہیں: تحریک انصاراللہ
    یمنی عوام مذاکراتی عمل کے ذریعے اپنے مسائل حل کرنے کی توانائی رکھتے ہیں: تحریک انصاراللہ

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ یمنی عوام پرامن مذاکراتی عمل کے ذریعے اپنے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

انصاراللہ کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے عوامی رضاکار فورس کے اعلی کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جارح ممالک یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کردیں تو یمنی گروہ باہمی مسائل اور اختلافات کو آسانی کے ساتھ حل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے یمنی عوام کے خلاف سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، امن و استحکام کے قیام کی کوششیں جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔سعودی عرب نے امریکہ اور متحدہ عرب امارات سمیت بعض عرب ملکوں کو ساتھ ملا کر چھبیس مارچ سے یمن پر جارحیت کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد ملک کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا اور عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کو حکومت سے دور رکھنا تھا۔

یمن پر پچھلے نو ماہ سے جاری سعودی جارحیت میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات، اسپتال اور تعلیمی ادارے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

ٹیگس