یمنی فوج نے سعودی طیارہ مارگرایا، پائلٹ ہلاک
یمنی فوج نے سعودی عرب کا ایک ایف سولہ طیارہ مار گرایا ہے۔
یمنی خبر رساں ایجنسی خبر کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ایئر کرافٹ دستے نے دارالحکومت صنعا کے مشرقی علاقے نہم پر جارحیت کرنے والے سعودی طیارے کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ طیارہ خمیس مشیط کی خالد فوجی چھاونی پہنچنے سے پہلے ہی گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس کا ایک پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے آغاز سے اب تک سعودی اتحاد کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی صوبے تعز میں سعودی اتحاد کے کم سے کم سو فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
یمن کے خلاف سعودی جارحیت کا سلسلہ چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے جاری ہے جس کے دوران عورتوں اور بچوں سمیت ہزاروں بےگناہ یمنی شہری شہید اور لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہوئے ہیں جبکہ اس غریب اسلامی ملک کی اسی فی صد بنیادی تنصیبات بھی تباہ ہو گئی ہیں۔