پاکستانی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی کی متضاد کی خبریں
پاکستانی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی کی متضاد خبریں گردش کررہی ہیں۔
ان دنوں عالمی سطح پرپاکستانی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی کی متضاد خبریں گردش کررہی ہیں تاہم اس قسم کی خبروں کے مصدقہ ہونےکو اس سے بھی تقویت ملتی ہے کہ جرمن نشریاتی ادارے نے بھی سعودی عرب میں پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کی خبر دی ہے۔ تاہم دو روز قبل سعودی حکومت نے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف اور ان کی اہلیہ کو3 سالہ ملٹی پل ویزا جاری کر دیا ہے۔تاہم پاکستانی حکام نے نہ ہی اس خبر کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔
واضح رہے کہ مڈل ایسٹرن آئی نامی آن لائن نیوز ایجنسی میں شائع شدہ خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے ایک بریگیڈ فوج سعودی عرب بھیج دی ہے، جو اس ملک کے جنوبی صوبے میں تعینات کی جائے گی۔ یہ علاقہ حوثیوں کے حملوں کی زد میں بھی آتا رہا ہے۔
یہ خبر ایسے میں سامنے آئی ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے سعودی عرب کی جانب سے نام نہاد فوجی اتحاد کی کمان سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ جنرل (ر) راحیل شریف سعودی دارالحکومت ریاض میں رہیں گے جہاں اس اتحاد کا مشترکہ آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔