Oct ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • سعودی قونصل خانے اب محفوظ نہیں رہے! ۔ کارٹون

گزشتہ 2 اکتوبر کومشہور و معروف سعودی صحافی جمال خاشقجی سعودی سفارتخانے کے کمپاؤنڈ سے غائب ہوگئے تھے۔جمال خاشقجی سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے ایک معروف صحافی تھے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کا اپنی ابتدائی تفتیش کے نتائج میں ماننا ہے کہ ایک خاص ٹیم کو استنبول بھیج کر صحافی کو قتل کیا گیا اور وہ اسی دن واپس بھی چلے گئے۔

رواں ہفتے منگل 2 اکتوبر کومشہور و معروف سعودی صحافی جمال خاشقجی سعودی سفارتخانے کے کمپاؤنڈ سے غائب ہوگئے تھے۔

معروف سعودی صحافی جمال خاشقجی سعودی عرب میں انسانی حقوق کے حوالے سے آل سعود پر کڑی نکتہ چینی کرتے رہے۔ رواں سال مارچ کے مہینے میں انہوں نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب میں شہریوں کو حکومت پر تنقید کرنے یا حکومتی پالیسیوں پر سوالات اٹھانے کی اجازت نہیں۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی ستمبر 2017 سے سعودی عرب سے جان کے خطرے کی وجہ سے چلے گئے تھے۔

ٹیگس