Jul ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • سرزمین وحی پر اب امریکی فوجی مارچ کریں گے

سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان نے سرزمین وحی پرامریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان نے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں سعودی عرب میں امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این نے کہا ہے کہ امریکہ نے سیکڑوں امریکی فوجی سعودی عرب روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پہلے مرحلے میں 500 امریکی فوجی ریاض کے قریب شہزادہ سلطان ہوائی اڈے پر تعینات ہوں گے۔

عرب ذرائع کے مطابق امریکی فوجیوں نے جہاں بھی قدم رکھا ہے وہاں انھوں نے تباہی مچائی ہے اور سرزمین وحی پر امریکی فوجیوں کی تعیناتی درحقیقت حرمین شریفین کی بے حرمتی اور آشکارا توہین ہے۔

ٹیگس