مصر میں دہشتگردی 7 فوجی ہلاک
Sep ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
مصر میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران سات مصری فوجی اور ایک شہری ہلاک ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ شمالی سینا میں ہوا، 7 فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو فوجی زخمی ہیں۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے15 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تاہم اس دعوے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی۔
یاد رہے کہ جزیرہ نما سینا کے شمالی حصے میں مصری فوج کافی عرصے سے عسکریت پسندوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔ سینکڑوں فوجی، پولیس اہلکار اور شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری طرف مصری وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور وسطی سینا میں 118 شدت پسندوں اور دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تاہم بیان میں تفصیل نہیں بتائی گئی۔