Nov ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکی دہشتگردوں کا کانوائے شمال مشرقی شام کے قامشلی شہر میں داخل

امریکہ کا ایک فوجی کانوائے شمال مشرقی شام کے قامشلی شہر میں داخل ہوگیا ہے

العالم کی رپورٹ کے مطابق یہ امریکی دہشتگردوں کا کاررواں عراقی کردستان سے شام کے صوبہ حسکہ کے قامشلی شہر میں داخل ہوا ہے۔ تین روز پہلے بھی امریکہ کا ایک فوجی کاررواں شمال مشرقی شام کے تیل کے کنؤوں کے قریب تعینات ہوا تھا۔ 

شام سے امریکی فوجیوں کے نکلنے کے اعلان کے باوجود امریکہ شام اور عراق کے سرحدی علاقے کے قریب واقع التنف فوجی اڈے پر اپنا قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے اور شام کی آئیل فیلڈ کو دہشتگردوں کے قبضے سے بچانے کے بہانے اپنے فوجی تعینات کر دیئے ہیں۔

شام کے صدر بشار اسد نے ابھی حال ہی میں امریکہ کو نازی جرمنی کے مشابہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن شام کا تیل چوری کرنا چاہتا تھا۔

اس وقت امریکہ بھی وہی روش اختیار کئے ہوئے ہے جو شام کے اس علاقے کے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی لوٹنے کے سلسلے میں دہشتگرد اختیار کئے ہوئے تھے۔

 

ٹیگس