امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے میں سفارتخانے کے 5 اہلکار زخمی
Jan ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
بغداد میں اتوار کی رات امریکی سفارتخانے پر ہونے والے راکٹ حملے میں امریکی سفارتخانے کے 5 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں اتوار کی رات امریکی سفارتخانے پر ہونے والے راکٹ حملے کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں نے سفارتخانے کے عملے کو نکالنے کا کام شروع کیا۔
امریکی فوج کے ایک آفیسر نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ کاتیوشا میزائل سے کیا گیا تاہم انہوں نے ہلاک اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔
واضح رہے کہ بغداد میں اتوار کی رات گرین زون پر 5 راکٹ داغے گئے کہ جن میں سے ایک امریکی سفارتخانے پر لگا۔
عراق میں امریکی سفارتخانے پر گزشتہ چند ماہ کے دوران کئی بار راکٹ حملے کئے گئے۔