Mar ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • یمن کے تیل پر متحدہ عرب امارات کی نظریں

متحدہ عرب امارات یمن میں تیل کی تصیبات سمیت اس ملک کے قدرتی ذخائر پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔

امارات لیکس نامی سائٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارت کی حکومت یمن کے ساحلوں کے قریب واقع تیل کی تنصیبات اور دوسرے مراکز پر تسلط قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سن دوہزار سولہ کے جائزے کو سامنے رکھتے ہوئے باب المندب کے نزدیک راس عمران سمیت سات مقامات پر تیل کی تلاش کا کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 
سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کا مکمل زمینی فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی وحشیانہ جنگ کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ 

ٹیگس