Jun ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • لیبیا میں قومی وفاقی حکومت کی فوج نے بنی ولید شہر بھی آزاد کرایا

لیبیا کی قومی وفاقی حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں واقع شہر بنی ولید کو پوری طرح کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے بعد ترہونہ کے بعد یہ لیبیا کا دوسرا بڑا شہر ہے جسے قومی وفاقی حکومت کے فوجیوں نے خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔ خلیفہ حفتر سے وابستہ نیشنل آرمی، لیبیا کے دار الحکومت طرابلس پر قبضہ کرنے کے لئے مسلسل حملے کر رہی ہے۔

قومی وفاقی حکومت کی فوج نے خلیفہ حفتر کے فوجیوں کو طرابلس کے اطراف سے پسپا کر دیا ہے۔ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، فرانس اور مصر خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے حامی ہیں جبکہ ترکی، قطر، اٹلی اور اقوام متحدہ قومی وفاق کی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔

ٹیگس