جواد ظریف نے دورۂ عراق کا آغاز شہید قاسم سلیمانی کی جائے شہادت سے کیا ۔ ویڈیو
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج بروز اتوار اپنے دورۂ عراق کا آغاز سپاہ قدس کے سابق کمانڈر، سردار اسلام جنرل قاسم سلیمانی کی جائے شہادت سے کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج بروز اتوار ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کی قیادت میں عراق کے دورے پر بغداد پہونچے ہیں۔ انہوں نے اپنے دورے کی ابتدا سپاہ قدس کے سابق کمانڈر، سردار اسلام جنرل قاسم سلیمانی کی جائے شہادت سے کی۔ محمد جواد ظریف نے شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور انکے دیگر ساتھیوں کی جائے شہادت پر حاضر ہو کر فاتحہ خوانی کی اور ان شہدا کو خرج عقیدت پیش کیا۔
خیال رہے کہ تین جنوری کو امریکی صدر ٹرمپ کے براہ راست حکم پر عراق میں موجود امریکی دہشتگردوں نے ایک فضائی حملہ کر کے ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور انکے ساتھیوں کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب شہید کر دیا تھا۔
شہید جنرل قاسم سلیمانی عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہونچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔
اقوام متحدہ نے امریکہ کے اس دہشتگردانہ اقدام کو تمام عالمی ضابطوں کی خلاف ورزی اور ایک نئی بدعت قرار دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ محمد جواد ظریف دورۂ عراق کے دوران، عراقی صدر، وزیر اعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کی اعلی کونسل کے سربراہ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link
6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne