Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • بیروت کے اسپتال زخمیوں سے بھر گئے

دھماکے میں اب تک 78 افراد جاں بحق اور 3700 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ میں کل شام ہونے والے خوفناک دھماکے میں زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اس وقت شہر کے تمام اسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دھماکے میں اب تک 78 افراد جاں بحق اور 3700 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دھماکہ منگل کی شام بیروت کی بندرگاہ کے گودام نمبر بارہ میں دھماکہ خیز مواد میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی سو کیلو میٹر دور صیدا شہر تک سنائی دی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس