Aug ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • ملک سے امریکی دہشتگردوں کا مکمل انخلا ہونا ہے: عراق

عراق کی قومی سلامتی کے مشیر نے اپنے ملک سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

السومریہ ویب سائٹ کے مطابق عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے دارالحکومت بغداد میں امریکی اتحاد کے ڈپٹی کمانڈر اور ان کے ہمراہ وفد سے گفتکو میں ایک نظام الاوقات کے تحت عراق سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا پر زور دیا ہے۔ 

اس سے قبل امریکہ کی سرکردگی میں قائم ہونے والے نام نہاد داعش مخالف اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ حکومت عراق اور بین الاقوامی اتحاد کے سمجھوتے کے تحت عراق سے اتحاد کے فوجیوں کی تعداد میں کمی کی جا رہی ہے۔

عراق کے بعض اراکین پارلیمنٹ نے بھی وزیر اعظم  مصطفی الکاظمی کو امریکی دہشتگردوں کی جانب سے عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے واشنگٹن میں اس مسئلے کی پیروی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی آئندہ ہفتے امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کے پارلیمانی اراکین نے پانچ جنوری کو عراق سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کے بل کی منظوری دی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس