شام میں کار بم دھماکہ، ترکی کے حمایت یافتہ عناصر ہلاک
Oct ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
شام کے شمالی صوبے حلب کے شہر الباب میں آج اتوار کی صبح بم کا خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق ہونے والے کار بم دھماکے میں اب تک ترکی کے حمایت یافتہ 2 مسلح عناصر کے ہلاک اور 7 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
شام کا شمالی صوبہ حلب ترکی اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے زیر کنٹرول ہے۔ ترکی کے زیر کنٹرول شام کے شمالیعلاقوں میں کار اور موٹر سائیکل بم دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔
ترکی کی فوج نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران بارہا شام کی سرزمین پر جارحیت کی اور اس وقت وہ شام میں سرگرم بعض دہشتگرد گروہوں کا اصلی حامی شمار ہوتا ہے۔