ملک کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں: عراقی وزیر اعظم
Oct ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
عراق کے وزیر اعظم نے ملک کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کو ایک قومی تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔
عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے لندن میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو غیر ملکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
عراق کے وزیر اعظم اپنے یورپی ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں منگل کی شب لندن پہنچے اور وزیر اعظم بورس جانسن اور وزیر دفاع سمیت اعلی برطانوی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
مصطفی الکاظمی نے برطانیہ کے دورے سے قبل فرانس اور جرمنی کا دورہ کیا تھا اور ان ممالک کے اعلی حکام سے سیاسی، اقتصادی، فوجی اور اسی طرح دہشتگردی کے خلاف جنگ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔