اسرائیل سے تعلقات قائم ہوجائیں گے، سعودی وزیر خارجہ
Oct ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عندیہ دیا ہے۔
العہد نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے واضح کیا ہے کہ آخر کار سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم ہوکے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان بعض اوقات سامنے آنے والے اختلافات بقول ان کے حادثاتی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاض اور واشنگٹن کے تعلقات ذاتی روابط پر نہیں بلکہ دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر استوار ہیں۔
سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے دعوی کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا راستہ ہموار ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی کاسہ لیسی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرلیے ہیں۔