جدہ جانے والی پروازیں بد نظمی کا شکار
سیٹلائٹ کے ذریعے لی جانے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والی عالمی پروازیں بدنظمی کا شکار ہیں۔
العالم نیوز چینل کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بدامنی کے واقعات کے بعد، بین الاقوامی پروازوں کے بارے میں جاری ہونے والی سیٹلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ جدہ کی جانب بھیجی جانے والی پروازیں بدنظمی کا شکار ہو گئی ہیں اور انہیں لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی ذرائع نے منگل کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور بعض دیگر علاقوں پر میزائیل حملوں کی خـبریں جاری کی تھیں۔ منگل کی دوپہر ریاض میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی تھیں جس کے بعد شہر کی فضاؤں میں دھوئیں کے گہرے بادلوں کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔
سعودی صارفین نے سوشل میڈیا پر بعض صوتی کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ دارالحکومت ریاض میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
مزید پڑھیئے:
سعودی دار الحکومت پر پھر میزائل حملہ، پورا شہر دھماکے سے لرز اٹھا
سعودی عرب میں ڈرون حملے کی ذمہ داری، عراق کے الوعد الحق گروہ نے قبول کی
سعودی دارالحکومت ریاض میں دھماکوں کی گونج
یمن دفاعی توازن کے مرحلے تک پہنچ گیا ہے : محمد علی الحوثی