سعودی دارالحکومت ریاض میں دھماکوں کی گونج
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہولناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض، ہفتے کی صبح خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے سعودی عرب کے میزائل سسٹم سے فائر ہونے والے راکٹ اور یمن سے فائر ہونے والے بیلسٹک میزائل کے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سرگرم سعودیوں نے ان دھماکوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
درایں اثنا الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے میزائل دفاعی سسٹم نے ریاض کی فضاؤں میں ایک میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔ اس درمیان اطلاعات ہیں کہ ریاض ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں اور ریاض جانے والی سبھی پروازوں کو دمام شہر کے ہوائی اڈے پر اترنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
یمن کی فوج اور رضاکار فورس اکثر و بیشتر سعودی عرب کی حساس تنصیبات کو مختلف میزائلوں سے نشانہ بناتی ہے اور اس کی یہ کارروائیاں گزشتہ چھے برسوں سے اپنے ملک پر سعودی اتحاد کی بہیمانہ جارحیت کے جواب میں انجام پاتی ہیں۔
یہ بھی دیکھئے:
ریاض کے ملک خالد ہوائی اڈے پر یمن کا میزائل حملہ
ریاض میں سعودی وزارت دفاع پر یمن کی عوامی تحریک کا میزائل حملہ