Feb ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی کے دفاع کی اپیل

فلسطین کے استقامتی محاذ سے تعلق رکھنے والے گروہوں نے فلسطینی نوجوانوں سے مسجد الاقصی کے دفاع کیلئے میدان میں آنے کی اپیل کی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی گروہوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ صیہونیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مسجد الاقصی کے دفاع کیلئے اٹھ  کھڑے ہوں ۔ اس بیان میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت مسجد الاقصی کے نقشے کو بدلنے، زیر زمین کھدائی کرنے اور مسجد الاقصی کے خادموں کے مسئلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فلسطینی نوجوانوں سے مسلمانوں کے قبلہ اول کے دفاع اور صیہونی جارحیت کو روکنے کیلئے میدان میں آنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ فلسطینی مرکز برائے دفاع اراضی و صہیونی آباد کاری مخالف مزاحمت نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے آخری ایام میں فلسطین میں صہیونی آباد کاری اور توسیع پسندی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس