کشیدگی کے بعد ترکی کی سعودی عرب کے لئے برآمدات میں کمی
Feb ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
ترکی کی ایکسپورٹ یونین کی فراہم کردہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری کے مہینے میں سعودی عرب کے لئے ترکی کی برآمدات میں بانوے فیصد کمی آئی ہے۔
ترکی کی ایکسپورٹ یونین نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ جنوری کے مہینے میں سعودی عرب کے لئے ترکی کی برآمدات، گزشتہ سال کی بائیس کروڑ دس لاکھ ڈالر مالیت کی برآمدات کی جگہ صرف ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر مالیت کے برابر رہی ہے۔
اکتوبر دو ہزار اٹھارہ میں سعودی عرب کے حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی کے قتل میں ملوث ہونے کے بارے میں ترکی کی عدالت نے سعودی حکام کے خلاف فرد جرم عائد کر دی تھی جس کے بعد ریاض نے ترکی کی معیشت کو نشانہ بنانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔