Feb ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکہ کے البلد فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے البلد ایئربیس پر کئی راکٹ داغے گئے۔

صابرین نیوزکی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین کے بلد ایئربیس پر ایک مرتبہ پھر کئی راکٹ برسائے گئے جس کے بعد شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

ابھی تک ان راکٹ حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ بلد ایئربیس، عراق کا سب سے بڑا ایئربیس ہے جو بغداد سے ساٹھ کیلو میٹر دور ہے اور اسے امریکہ کے دہشت گرد فوجی استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے سے عراق میں امریکی فوجی کانوائے اور اس کی فوجی چھاؤنیوں پر حملے ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے عراق میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کی نیندیں حرام ہو گئ ہیں۔

عراق کے عوام اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مسلسل مخالفت کرتے آ رہے ہیں۔ اس ملک کی پارلیمنٹ بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل منظور کر چکی ہے۔

 

ٹیگس