Mar ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکہ اور مغرب نے افغانستان کو دنیا کا کرپٹ ترین ملک بنا دیا

بیس سال تک امن و استحکام کا دعوے کرنے والے امریکہ اور مغربی ملکوں کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں نے اربوں ڈالر کی بدعنوانی کے ذریعے افغانستان کو دنیا کے بدعنوان ترین ملکوں میں شامل کر دیا ہے۔

افغانستان کی تعمیر نو سے متعلق منصوبوں کا آڈٹ کرنے والے امریکی ادارے نے  اپنی تازہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے، افغانستان میں اسکولوں، طبی مراکز، جیلوں، سڑکوں، ہوٹلوں اور فوجی تنصیبات کے قیام کے لیے مختص کی جانے والی رقم برباد کردی ہے اوران کا صحیح استعمال نہیں کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ارب چار سوملین ڈالر کی رقم ایسی گاڑیوں کی خریداری اور عمارتوں کی تعمیر پر صرف کی گئی جن کا یا تو استعمال ہی نہیں ہے یا پھر وہ تباہ و برباد ہو چکی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار آٹھ سے دو ہزار انیس کے دوران افغانستان میں ساڑھے آٹھ ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کی گئی جس میں سے صرف تین سو تینتالیس ملین ڈالر کا صحیح استعمال سامنے آیا ہے۔

اعلی افغان حکام بارہا کہہ چکے ہیں کہ غیر ملکی اداروں کی جانب سے اربوں ڈالر کے کرپشن  کے باعث سرکاری اداروں اور ملازمین میں کرپشن کو رواج حاصل ہوا ہے۔

ٹیگس