اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ
Mar ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ایک بیان میں یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
سلامتی کونسل کے ارکان کے بیان میں اس چیز پرکہ جسے انہوں نے مآرب میں کشیدگی بڑھنے سے تعبیر کیا، گہری تشویش کا اظہار کیا۔
ان ارکان نے یمنی عوام پر سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر سعودی عرب پر ہونے والے جوابی حملوں کی مذمت کی۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے قرارداد پچیس بتیس اور پچیس پینسٹھ کی بنیاد پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ جنگ بندی کے قیام کے لئے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ غیر مشروط تعاون کریں۔
سلامتی کونسل کے ان اراکین نے اس بات پر تشویش کا بھی اظہارکیا کہ امن کے عمل میں پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں یمن میں دہشت گردوں کی جانب سے غلط فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔