عراق میں قابض افواج کے خلاف حملوں میں شدت
Apr ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
عراق، صوبہ نینوا میں ترکی کا فوجی اڈا بھی دھماکے سے لرز اٹھا
مقامی ذرائع نے نینوا میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹ مارے جانے کی خبر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراق صوبہ نینوا کے شمالی علاقے بعشیقہ میں ترکی کے فوجی اڈے زلیکان پر دو راکٹ فائر کئے گئے جن میں سے ایک فوجی اڈے کے اندر جاکرلگا جبکہ دوسرا راکٹ زلیکا فوجی اڈے کے قریب جاکر گرا ہے۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ عراق کے صوبے نینوا میں واقع زلیکا فوجی اڈے پر پہلے بھی حملے ہوتے رہے ہيں۔
عراق کے استقامتی محاذ کا کہنا ہے کہ عراقی سرزمین پر قابض افواج کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
عراق کی ارضی سالمیت کے احترام اور بیرونی قابض افواج کے مکمل انخلا کی بابت ترکی کی وزارت دفاع کو عراقی استقامتی محاذ کی جانب سے بارہا انتباہات دیئے جاچکے ہيں۔