Apr ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • صوبائی گورنر کا جائے وقوعہ کا دورہ
    صوبائی گورنر کا جائے وقوعہ کا دورہ

نائیجریا کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بوکوحرام کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

خبررساں اداروں کے مطابق اس حملے کے بعد کی گئی کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ بورنو صوبے کے گورنر بابا گانا ظلم نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردو ں نے 18 افراد کی جانیں لیں اور 21 کو زخمی کر ڈالا۔

دوسری جانب نائیجیریائی فوج کے ترجمان محمد یریما نے بتایا ہے کہ فوج نے موبار میں بوکو حرام کے ٹھکانوں پر فضا اور زمین سے فوجی کارروائی کی ہے۔

ٹیگس