May ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • فلسطینی مظاہرین پر اسرائیل کا حملہ 10 فلسطینی زخمی

فلسطین میں غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کرتی جارہی ہیں اور کل ہونے والی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی و گرفتار ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف غرب اردن کے علاقے کفر قدوم کے عوام نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین پر صیہونی فوجیوں نے آنسو گیس کے شیل داغے اور ربرسکی گولیاں چلائیں جس سے 10 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطین کی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں اور انتہا پسند صیہونیوں کے ظلم اور جارحیت کے خلاف مشرقی بیت المقدس سے شروع ہونے والے مظاہرے پورے مقبوضہ فلسطین میں پھیل گئے ہیں۔ بیت المقدس میں غاصب صیہونی دہشتگردوں اور فلسطینیوں کے درمیان گزشتہ اتوار کو بھی شدید جھڑپیں ہوئیں اور فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے کم 12 فلسطینی زخمی اور متعدد گرفتار ہوئے تھے۔

صیہونی فوجی پرامن فلسطینی مظاہرین کو سرکوب کرنے کے لیے جنگ میں استعمال ہونے والی گولیاں، اشک آور گیس اور صوتی بموں کا آزادانہ استعمال کر رہے ہیں۔ فلسطین کی انجمن ہلال احمر کے مطابق، جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات بھی بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 105 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے جن میں سے 21 کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

ٹیگس