نہتے یمنی روزہ داروں پر سعودی توپخانے کی گولہ باری، 7 شہید و زخمی
May ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
یمن کے شمالی سرحدی شہر پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں 7 روزہ دار شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
یمن کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ ماہ رمضان کے آخری عشرے میں سعودی فوجیوں نے شمال سرحدی علاقے پر توپخانے کے داغے کہ جس کے نتیجے میں کم از کم 3 عام شہری شہید اور 4 افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی فوجی جارحیت کے چھے برسوں کے دوران یمن کے سرحدی علاقوں پر میزائل اور توپخانے کی گولہ باری مسلسل جاری ہے اور اس دوران ہزاروں نہتے یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہيں۔
یمن پر سعودی فوجی جارحیت امریکہ کی براہ راست حمایت کے تحت یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے مقصد سے شروع کی گئی تھی تاہم چھے سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود سعودی اتحاد کو اپنے اس منصوبے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔