May ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکہ، غزہ کی تباہی اور بربادی میں اسرائیل کا شریک

امریکی وزیرخارجہ کا جنگ بندی کی تقویت کے مقصد سے مقبوضہ فلسطین کا مجوزہ دورہ

اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے صیہونی حکومت اور فلسطینی گروہوں کے درمیان جنگ بندی کی تقویت کے مقصد سے آئںدہ چند روز میں  مقبوضہ فلسطین، مصر اور اردن جانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

11 دن تک غزہ کے نہتے شہریوں پر صیہونی حکومت کی یکطرفہ بمباری کا تماشہ دیکھنے اور فلسطینیوں کی استقامت و پائیداری کا مشاہدہ کرنے کے بعد اب امریکی وزیر خارجہ جنگ بندی کے حامی ملک کی حیثیت سے خطے کا دورہ کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ جنگ بندی رکوانے کے مقصد سے سلامتی کونسل کے چار اجلاسوں کو امریکہ نے ویٹو کرکے صیہونی حکومت کو غزہ کے نہتے اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی اجازت دی تھی۔

ٹیگس