Jun ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
  • یمن میں جارح سعودی اتحاد کے حملے جاری

جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ مآرب پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران صوبہ مآرب کے صرواح، مدغل اور رحبہ ضلعوں پر اکتیس بار بمباری کی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک سو چھے بار الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ اُدھر ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ یمنی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے جیزان سیکٹر پر جارح سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی اڈوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی دیکھئے: سعودی اتحاد کی چالبازی کے باعث اقوام متحدہ کا امن مشن ناکام

سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ سعودی اتحاد کے براہ راست حملوں میں اب تک قریب ۲۰ ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر و دربدر ہو گئے ہیں۔

ٹیگس