صیہونیوں کی دہشتگردی، 15 فلسطینی نوجوان زخمی
Jun ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
فلسطینیوں کے خلاف صہیونی بربریت اور دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی صفا کی رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کے بعد غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صہیونی بربریت اور جارحیت کے خلاف احتجاجی اجتماعات منعقد ہوئے۔ اسی طرح کے احتجاجی اجتماعات مقبوضہ قدس کے شمال مغربی علاقے «رافات» اور نابلس میں بھی منعقد ہوئے جن پر اسرائیل کے فوجیوں نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 15 فلسطینی زخمی ہوئے کہ جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت کے نتیجے میں اب تک 253 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک ہزار 910 افراد زخمی ہوئے اور عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا۔ جبکہ استقامتی محاذ کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں 12 صیہونی ہلاک ہوئے۔