Jun ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۵ Asia/Tehran
  • سید حسن نصراللہ کا سید ابراہیم رئیسی کے نام تہنیتی پیغام؛ حزب اللہ آپ کو اپنا حامی تصور کرتی ہے

صدارتی انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کے نام سیدحسن نصراللہ نے تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے صدارتی انتخابات میں آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

سید حسن نصراللہ نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ ميں اس عظیم کامیابی اور تاریخ کے اس حساس موڑ پر صدر ایران کی حیثیت سے آپ کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اپنے بیان میں صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ آپ کی کامیابی نے ملت ایران اور علاقے کی اقوام کے دلوں میں مستقبل اور درپیش چیلنجوں کے مقابلے کے تعلق سے امیدیں پیدا کردی ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ نے اپنے اس پیغام میں مزید کہا ہے کہ استقامتی محاذ سے وابستہ جوان اور حریت پسند اقوام جارحین کے مقابلے میں آپ کو اپنے لئے ایک مستحکم قلعہ سمجھتی ہیں۔

 فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی فلسطین نے بھی ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں مبارک باد پیش کی ہے۔ قطر کے امیر، عمان کے سلطان، کویت کے امیر، عراق کے صدر اور وزیراعظم نیز شام کے صدر بشار اسد جیسے علاقے کے سربراہوں نے بھی نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹیگس