Jun ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے فوجی اڈے  پر ڈرون حملہ، 60 سے زائد سعودی آلہ کار ہلاک یا زخمی

یمن کے جیالوں نے سعودی اتحاد کے فوجی اڈے پر ایک بڑا ڈرون حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ  یمنی فوج نے ایک بار پھر یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر واقع علاقے الودیعہ  میں سعودی ایئربیس پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا کہ یمن کی فوج نے  جارح سعودی اتحاد کے ایک فوجی اڈے پر قاصف کے ٹو، ڈرون سے حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں دس ڈرون  طیاروں نے حصہ لیا۔ یحیی السریع نے کہا کہ اس حملے میں فوجی اڈے کو کافی نقصان پہنچا اور اس اڈے کا فوجی تربیتی مرکز تباہ اور سعودی عرب کے پانچ اعلی فوجی اہلکار اور اسی طرح ساٹھ سے زائد سعودی آلہ کار فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کی تصاویر اور ویڈیو  جلد ہی  جاری کردی  جائے گی۔

سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں ملک خالد ایرپورٹ اور  ابہا ایرپورٹ ایسے مراکز ہیں جہاں سے یمن کے رہائشی علاقوں پر حملہ کرنے کے لئے سعودی طیارے پرواز کرتے ہیں اور یمن کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہیںاس سے قبل جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب میں ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب  کے صرواح علاقے کو بارہ مرتبہ اور رغوان کو چھے بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

در ایں اثناء گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک سو باسٹھ مرتبہ الحدیدہ پر حملہ کر کے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چھے برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی اسی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

یمن کے نہتے شہریوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنانے والے سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی جیالوں کے مقابلے میں انتہائی بے بسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مآرب کی جنگ میں شرمناک شکست اور یمنیوں کے ڈرون حملوں نے سعودی شاہی خاندان کی رات کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں۔

ٹیگس