Jun ۳۰, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۲ Asia/Tehran
  • عراقی رضاکار فورس نے امریکا کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا

عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی میں شامل یونٹ عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل نے امریکیوں سے مقابلے اور غاصبوں کے خلاف حملے تیز کرنے پر تاکید کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل قیس الخزعلی نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر امریکیوں کے حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری طرح سے تیار ہیں اور پوری طاقت کے ساتھ جواب دیں گے۔

قیس الخزعلی نے کہا کہ ان کی تحریک نے امریکی فوجیوں سے مقابلہ کرنے اور غاصبوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا جواب دیں گے جس کی امید دشمنوں کو کبھی نہیں ہوگی، نہ ہتھیاروں کے حساب سے اور نہ ہی جگہ اور وقت کے حساب سے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم مزاحمتی محاذ کا حصہ ہیں لیکن ہمارا ایٹمی مسئلے سے کوئی تعلق نہيں ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس