سعودی عرب کے ٹھکانوں پر یمنی ڈرونز نے پھر برسائی آگ، آپریشن میں 10 ڈرون کی شرکت+ ویڈیو
یمن کی عوامی رضاکار فورس اور فورس کی ڈرون یونٹ نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں واقع ایک فوجی ٹھکانے پر شدید بمباری کی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورس اور رضاکار فورس کی ڈرون یونٹ نے دس ڈرون طیاروں سے جمعرات کی شام سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے پہلی جولائی جمعرات کو ٹوئٹ کرکے یمن کی سرحد کے نزدیک سعودی عرب کے اندر الودیعہ علاقے میں سعودی اتحاد کے ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ قاصف-k-2 ڈرون طیارے سے سعودی اتحاد کے ٹریننگ مرکز اور دیگر عمارتوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ یہ حملہ دو دن پہلے کیا گیا تھا۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے بتایا کہ یہ بہت ہی وسیع حملہ تھا اور اس میں کئی کمانڈروں سمیت 60 سے زائد ایجنٹ ہلاک ہوئے اور ہلاک ہونے والوں میں سعودی افسران بھی شامل ہیں۔
یمن کے وار میڈیا نے جمعرات کو اس حملے کا ویڈیو جاری کیا ہے۔