Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

سعودی عرب کے جیزان کے کئی علاقے یمنی فوج اور رضاکار عوامی فورس کے کنٹرول میں آگئے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ایک کامیاب کارروائی میں جیزان کی الدود پہاڑی کے اطراف میں واقع سعودی اتحاد کے کئی فوجی اڈوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں جارح سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ یمنی فوج نے اس اتحاد کے بہت سے فوجیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبہ صعدہ اور البیضا کے رہائشی علاقوں پر کئی بار بمباری کی ہے۔ یمن کے المسیرہ ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے جبل مراد علاقے کو کم سے کم دو بار بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ البیضا کے ناطع نامی علاقے پر جارج سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے چھے بار بمباری کی ہے۔ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن میں واقع صوبہ صعدہ کے الملیل اور الفرح علاقوں پر پانچ بار بمباری کی۔ ابھی ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی ومالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

سعودی عرب، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے خلاف وحشیانہ جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ سعودی عرب کے براہ راست حملوں کے نتیجے میں اب تک سترہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بےگھر و دربدر ہو چکے ہیں۔

جارح سعودی اتحاد کے سخت محاصرے کے سبب اس ملک کو خوراک اور دواؤں کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یمنی عوام کی استقامت و پائداری کے باعث سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کا کوئی ایک مقصد بھی حاصل نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس