Jul ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۰:۵۱ Asia/Tehran
  • عراقی رضاکار فورس کی امریکی فوجیوں کے انخلاء پر تاکید

عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی میں شامل سید الشہداء بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اگر عراق کے مذاکرات کار امریکی فوجیوں کے انخلاء کا وعدہ نہیں کرتے تو ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہے۔

عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی سید الشہداء بریگیڈ کے سکریٹری جنرل نے تاکید کی ہے کہ عراق کی مذاکرات کار کمیٹی ملت اسلامی کی نیابت میں جو بھی وعدہ کرے گی تو جب تک غاصبوں کے انخلاء کا مقدمہ فراہم نہ کرے تب تک ہمارے لئے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابو الاء الولائی نے سنیچر کے روز ایک بار پھر عراق سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے انخلا پر تاکید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عراق کے مذاکرات کار امریکی فوجیوں کے انخلاء کا وعدہ نہیں کرتے تو ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہے۔

سید الشہداء بریگیڈ کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ جو بھی عراق میں امریکا کے باقی رہنے کا پروپیگینڈا کر رہا ہے تو اسے ملت عراق کا خون بہائے جانے اور انسانی عزت و وقار کو نظر انداز کئے جانے جیسے معاملات کے نتائج کو قبول کرنا چاہئے۔

ٹیگس