Jul ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۱:۱۷ Asia/Tehran
  • عراق میں چل رہا ہے امریکا کا ڈرٹی گیم، رضاکار فورس نے جاری کیا ثبوت

عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ کیمروں سے حاصل تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا، داعش کے عناصر کو ہیلی برن کر رہا ہے۔

عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ایک سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں لگے تھرمل کیمروں کی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ملک کے اندر داعش کے عناصر کو ہیل برن کیا جا رہا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کے کمانڈر قاسم الکریطی کا کہنا ہے کہ امریکا، عراق سے اپنے فوجیوں کے انخلاء میں سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے العہد نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے جنگی فوجیوں کی موجودگی، عراقی حکومت اور امریکی فریق کے بیانات کے جھوٹے ہونے کی علامت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں لگے تھرمل کیمروں میں ریکارڈ ہوا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ملک کے اندر داعش کے عناصر کو ہیل برن کیا جا رہا ہے۔

عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کا رہنے یا نکلنے کا مسئلہ، صرف عراقی عوام سے وابستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور سیکورٹی اہلکار نیز الحشد الشعبی کے جوان ملک کی حفاظت کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

ٹیگس