یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت
جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف صوبوں منجملہ مآرب، البیضا، الجوف اور صعدہ کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبے صعدہ کے علاقے کتاف کو چار بار اور شہر الظاہر کو ایک بار اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔
صوبے مآرب میں رحبہ اور صرواح نامی علاقے بھی پانچ اور تین بار جارحیت کا نشانہ بنے۔ شمالی یمن کے صوبے الجوف میں خب اور الشعف کے علاقوں پر بھی دو بار شدید حملے کئے گئے۔
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبے البیضا کے علاقے ناطع کو پانچ بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ صوبے صعدہ کے سرحدی علاقے شدا پر بھی شدید گولہ باری بھی کی جس میں کم سے کم ایک یمنی شہری شہید اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے حالیہ دنوں کے دوران یمن کے مختلف صوبوں میں رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔
مزید دیکھئے: شکست جارح سعودی اتحاد کا مقدر : انصاراللہ
دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ یمن کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے اسکین ایگل قسم کے ایک امریکی ڈرون طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا۔
انھوں نے کہا کہ یہ ڈرون طیارہ صوبے مآرب میں مدغل کے علاقے میں دشمنانہ سرگرمیوں میں مصروف عمل تھا جسے یمنی فوج نے مار گرایا۔
یہ بھی دیکھئے: یمن پر آل سعود کا قہر، ایک کروڑ سے زائد یمنی بچے فوری امداد کے محتاج: اقوام متحدہ