Sep ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • عراق و شام کی سرحد پر ہوائی حملہ

عراق و شام کی سرحد پر دہشتگردانہ حملہ ہوا ہے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق، شام کی انسانی حقوق کی تنظیم نے جس کا مرکز برطانیہ میں ہے کہا ہے کہ کل رات عراق و شام کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے البوکمال کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ ابھی تک عراق و شام کے کسی بھی سرکاری ذرائع نے اس دھماکے پر رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

20 ستمبر کو بھی البوکمال شہر میں فضائی حملہ ہوا تھا جس کے بعد زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔

البوکمال پر امریکہ اور اسرائیل کے فوجی طیارے حملے کرتے رہتے ہیں اور اس شہر پر ان کے ڈرون کی پروازیں بھی جاری ہیں۔

ٹیگس