Sep ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  • مآرب پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب کے رہائشی علاقوں کو 40 بار اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبے مآرب  کے حریب ، الجوبه اورالعبدیه کے علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔ 

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

ٹیگس