سمیر جعجع کو لبنانی صدر کا انتباہ
Oct ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
لبنان کے صدر میشل عون نے بیروت کے ناخوشگوار واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے القوات اللبنانیہ کے سربراہ سمیر جعجع کو سخت انتباہ دیا ہے۔
لبنان کے صدر میشل عون نے بیروت میں فائرنگ کے واقعے کے بعد القوات اللبنانیہ کے سربراہ سمیر جعجع سے ٹیلیفون پر رابطہ کرتے ہوئے انھیں اس قسم کے واقعات پر خبردار کیا اور صاف کہا کہ یہ کھیل بند کرو۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس رابطے میں القوات اللبنانیہ کے سربراہ سمیر جعجع نے کہا ہے کہ بیروت کی فائرنگ کے واقعے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور بعض غیر فوجیوں نے ان کے افراد کی وردی میں فائرنگ کی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس واقعے میں یقینی طور پر القوات اللبنانیہ ملوث ہے۔
اس سے قبل لبنان کے صدر میشل عون نے ایک بیان میں بیروت کے الطیونہ علاقے میں ہونے والی فائرنگ اور جھڑپوں کی شدید مذمت کی تھی۔