Oct ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • یمن میں شدید غذائی قلت، ورلڈ فوڈ پروگرام سے عالمی برادری سے اپیل

اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے سب سے بڑے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے یمن میں شدید غذائی قلت کو ختم کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے یمن میں بھکمری کو ختم کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری سے فورا سامنے آنے کی اپیل کی ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے سنیچر کو ٹویٹ میں بین الاقوامی برادری سے اس تعلق سے فوری اقدام کی اپیل کے ساتھ ہی کہا ہے کہ وہ یمن کے اشیاء خورد و نوش کے محتاج گھرانوں کی مدد کے لئے کمر بستہ ہے تاکہ وہ زندہ رہ سکیں۔

اس سے پہلے ورلڈ فوڈ پروگرام یمن میں شدید غذائی بحران کے حوالے سے خبردار کر چکا ہے۔

یمن کے معاملوں میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتس یمن میں انسانی حالات کو المیہ بتاتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ 50 لاکھ یمنیوں کو قحط کا سامنا ہے۔  

یمن پر سعودی عرب کے 6 سال سے زیادہ عرصے سے جاری حملے اور یمن کی ہوائی، زمینی اور سمندری ناکہ بندی کی وجہہ سے، اس ملک کو غذا اور دوا کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ٹیگس