Oct ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
  • سید ہاشم صفی الدین، رہنما حزب اللہ
    سید ہاشم صفی الدین، رہنما حزب اللہ

لبنان کی استقامتی تنظیم نے خطے میں امریکی-صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک بار پھر اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے دشمن کے مقابلے میں سبھی محاذ پر استقامتی فورسز کی موجودگی کو ضروری بتایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے مقابلہ میں خاموشی اور کمزوری ممنوع ہے۔

حزب اللہ کے سینیئر عہدیدار ہاشم صفی الدین نے کہا دشمن سے مقابلے کے میدان میں اسکے سبھی دعووں اور جھوٹ کو ناکام کر دکھانے کے لئے ہم تیار ہیں۔

انہوں نے سمیر جعجع کی سربراہی میں القوات اللبنانیہ پارٹی کی سرگرمیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی سازش میں دشمن کی مدد کر رہی ہے۔

حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل لبنان میں فتنہ بپا کرنا چاہتے ہیں جبکہ یورپ میں بھی بلا واسطہ فوجی ٹکراو کو لے کر خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی امریکی سفارت خانے کے سازشی مقاصد کی تکمیل کے لئے کام کرے گا، وہ درحقیقت ملک اور اسکے مستقبل کو نقصان پہونچانے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ وہ چیز ہے جس کے ہم ہمیشہ سے مخالف تھے اور ہیں۔

 

ٹیگس