عدن کے بین الاقوامی ایر پورٹ میں دھماکہ، 50 جاں بحق و زخمی
Oct ۳۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
عدن کے بین الاقوامی ایر پورٹ میں دھماکے سے 50 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔
البوابه الاخباریه الیمنیه کی رپورٹ کے مطابق کل رات عدن کے بین الاقوامی ایر پورٹ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 38 سے زائد زخمی ہوئے۔ دھماکہ بہت شدید تھا اس لئے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی اور اماراتی اتحاد، عدن پر کنٹرول حاصل کرنے والے گروہوں کے مابین اختلافات پیدا کر کے اس علاقے کو بد امنی کا شکار کرنا چاہتا ہے۔
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے مارچ دوہزارپندرہ میں یمن پر حملے کے بعد اس ملک کے ایک ایک حصے پر قبضہ کر لیا اور یمنی فوجیوں اور عوام پر حملوں اور ان کے خلاف کارروائیوں کے لئے مقامی اور بیرونی ایجنٹوں اور کرائے کے فوجیوں کو استعمال کرتے ہیں۔