Nov ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران نے امریکیوں کے بالمقابل اپنی طاقت کا لوہا منوا لیا: یمنی رہنما

یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے بحیرہ عمان میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کی ڈاکہ زنی کو ناکام بنا دئے جانے کو ایک دلیرانہ اور ذمہ دارانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

یمن کی  اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اپنے ٹویٹر پیج پر بحیرہ عمان میں دہشت گرد امریکی بحری فوجیوں اور ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کی صف آرائی پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سپاہ کے جوانوں کی یہ کارروائی ان کی دفاعی توانائیوں اور فوجی آمادگی کے ساتھ ساتھ تیز رفتار فوجی کارروائی کے میدان میں ان کی مہارت کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بدھ کے روز بحیرہ عمان میں ایک کارروائی کرتے ہوئے ایرانی تیل کے حامل ایک بحری جہاز پر ڈاکہ زنی کی امریکی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بہادر اور دلیر جوانوں نے ڈاکہ زنی کی امریکی کوشش کو عین اس وقت ناکام بنایا جب وہ بحیرہ عمان میں ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو روک کر اس پر لدا تیل دوسرے تیل بردار بحری جہاز میں منتقل کرکے ، نامعلوم مقام کی جانب لے جارہے تھے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے ہیلی بورن کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ بحری جہاز کے عرشے کو اپنے کنٹرول میں لے کر اسے ایرانی ساحل پر لے آئے۔ امریکی بحریہ نے کئی ہیلی کاپٹروں اور جنگی کشتیوں کے ذریعے اس تیل بردار بحری جہاز کا تعاقب کرنے کی کوشش کی لیکن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کے شدید انتباہ کے بعد انہوں نے پسپائی اختیار کرلی۔

تیل چوری کرنے والا مذکورہ بحری جہاز اس وقت ایران کی ساحلی حدود میں موجود ہے۔

ٹیگس