Nov ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • تہران باکو تعلقات مثبت ہمسایگی کی راہ پر گامزن ہیں: وزیر خارجہ ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے تہران اور باکو کے تعلقات کو مثبت ہمسایگی کا مصداق قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے شعبہ اطلاع رسانی کے مطابق حسین امیر عبد اللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے پڑوسیوں کو اپنا عزیز سمجھتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ بعض مسائل میں نظریاتی اختلافات پائے جاتے ہوں مگر اہم بات یہ ہے کہ طرفین میں رکاوٹوں کو عبور کرنے کے لئے مستحکم عزم پایا جاتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم آذربایجان کے وزیر خارجہ جیحون بایرام اف کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ اور غلط فہمیوں کے ازالے کے لئے اپنے مثبت تبادلۂ خیال کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور آذربایجان کے تعلقات کے حوالے سے رائے عامہ اور میڈیا پر نگرانی کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں آذربایجان کے صدر الہام علی اف نے مشترکہ مفادات کے حامل خود مختار ممالک کے سربراہوں کے ایک آن لائن اجلاس میں حقیقت سے عاری ایک بیان میں یہ دعوا کیا تھا کہ ایران نے گزشتہ تیس برسوں کے دوران آرمینیا کے ساتھ مل کر یورپ کو منشیات اسمگل کرنے کے لئے آذربایجان کے مقبوضہ علاقوں کا استعمال کیا۔

ٹیگس