Nov ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات میں صیہونیوں کی آمد و رفت بڑھی

امارات اور خودساختہ صیہونی حکومت اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد صیہونیوں کی امارات میں آمد و رفت میں اضافہ ہوا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن نے دبئی اور صیہونی دارالحکومت تل ابیب کے لیے اگلے ماہ سے روزانہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اماراتی ایئر لائن کے منیجر کا کہنا ہے کہ 6 دسمبر کو پہلی پرواز اسرائیل میں اترے گی جبکہ اسرائیل کی ایئرلائن بھی متحدہ عرب امارات کے لئے ریگولر پروازیں شروع کر رہی ہیں۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد یہودیوں کی امارات میں آمد و رفت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گزشتہ سال وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کی موجودگی میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔

اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے پر دستخط کے موقع پر عرب اسرائیل دوستی منصوبے کے مخالفین کی ایک بڑی تعداد نے وائٹ ہاؤس کے سامنے اکٹھا ہو کر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف مظاہرے کئے۔

امارات نے امریکہ کے دباو میں آکر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے اسلام اور فلسطینی مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے۔

ٹیگس