یمن میں قیام امن کے سلسلے میں امریکہ کی فریب کاری
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ قیام امن کی کوشش کا جھوٹا امریکی دعوی ، فریب اور دھوکا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد النعیمی نے کہا ہے کہ امریکیوں کے جھوٹے دعؤوں کا مقصد یمن میں اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا ہے۔
اس سے پہلے انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے بھی یمن میں قیام امن کی ضرورت کے حوالے سے امریکی حکام کے بیانات کے بارے میں کہا تھا کہ یمن میں جنگ کا آپشن امریکی ترجیحات میں ہے اور وہ امن پسندی کا دکھاوا کر رہا ہے۔
امریکی وزیر جنگ لویڈ آسٹن نے ابھی حال ہی میں منامہ سیکورٹی اجلاس میں اس بات کی جانب اشارہ کئے بغیر کہ یمن میں جنگ شروع کرنے والا سعودی عرب ہے اور اس نے اس سات سالہ جنگ میں ہزاروں یمنی شہریوں کو قتل اور زخمی کیا ہے، کہا تھا کہ یمنی فوجی جنگ یمن اور سعودی عرب پر حملہ بند کریں۔
یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے مارچ دوہزار پندرہ سے جارحیت شروع کی ہے جس میں اب تک لاکھوں یمنی شہید اور زخمی اور دسیوں لاکھ بےگھر و دربدر ہوچکے ہیں۔