Dec ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • ڈرون یمنی فورسز کا نیا شکار، اسکین ایگل کے بعد سی ایچ-4 ڈرون کو ڈھیر کیا

یمنی فوج نے جارج سعودی اتحاد کے ایک اور ڈرون کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر چوتھا ڈرون مار گرایا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم نے ملک کے مشرق میں واقع صوبے شبوہ کے عسیلان ضلع میں پرواز کر رہے جاسوسی ڈرون سی ایچ-4 کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائیل سے مار گرایا۔ یہ ڈرون چین کا بنا ہوا تھا۔

یہ یمن کے آسمان میں ایک ہفتے کے اندر سعودی اتحاد کا چوتھا ڈرون ہے جسے یمنی فورسز نے شکار کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کی مسلح افواج اور رضاکار فورسز کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم نے گزشتہ جمعے کو صوبے مآرب کے صرواح ضلع کے آسمان میں سعودی اتحاد کے ’اسکین ایگل‘ کلاس کے جاسوسی ڈرون کو مار گرایا تھا۔ امریکہ نے یہ جاسوسی ڈرون سعودی اتحاد کو دیئے ہیں۔

اسی طرح گزشتہ بدھ کو مآرب کے الوادی ضلع میں چین کا بنا ہوا سی ایچ-14 جاسوسی ڈرون کو یمنی فورسز نے شکار کیا تھا۔ اسی طرح یمنی فورسز نے اسی ہفتے مآرب کے الجوبہ علاقے میں ایک اور اسکین ایگل ڈرون کو مار گرایا تھا۔

گزشتہ جمعرات کو یمنی فورسز نے مآرب کے الجوبہ علاقے میں سعودی عرب کے جنگی جہاز ایف-15 کا راستہ روک کے اسے واپس لوٹنے پر مجبور کردیا تھا۔

تمام تر زمینی، فضائی اور سمندی محاصرے اور مسلسل سعودی جارحیت کے باوجود یمنی فورسز نے اپنی دفاعی توانائیوں میں روز افزوں اضافہ کیا ہے۔

 

ٹیگس